لگتا ہے کہ گورنر سندھ کسی حلقے سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں ،ضیاء الحسن لنجار
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے صوبائی وزیر قانون و جیل خانہ جات ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ گورنر سندھ مستقبل میں صوبے کے کسی حلقے سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں، گورنر سندھ نے کو سیاسی بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو خواتین اور بچوں کے مسائل پر زیر التوا بلوں کے متعلق بلائے گئے اجلاس کہ بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں کسی بھی بل پر گورنرز کی جانب سے اس طرح کے اعتراضات نہیں اٹھائے گئے، نیب کہتا ہے کہ ہمارے پاس پاور ہیں جس پر گورنر کو بلوا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب کے سامنے اگر کوئی کسی کے خلاف فرمائش کرے تو ان کو بھی نوٹسز جاری کردیے جاتے ہیں، کوئی بھی اٹھ کر نیب میں درخواست دائر کردیتا ہے اس پر بھی نوٹس جاری کردیے جاتے ہیں، سندھ میں نیب سے بھی بہتر قانون لارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سندھ پولیس میں تقرریاں اور تبدیلیاں روز کا کام ہے، کسی کی وجہ سے تقرریاں نہیں کر رہے، واٹر کمیشن کی رپورٹ کا جائزہ لیں گے، سندھ کے عوام کو صاف پانی مہیا کیا جائیگا، واٹر کمیشن کی نشاندہی پر جہاں پر بھی کوتاہیاں ہوئی ہیں ان کو دور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر اور وومن ڈویلپمنٹ، ڈاؤری آرٹیکل، کاروکاری بلز زیر التوا بلز پر زیر غور کیا گیا،کوشش ہے کہ زیر التوا بلز کو جلد مکمل کیا جائے، کام کی جگہوں پر عورتوں کو ہراساں کرنے سمیت بل بھی شامل ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ خواتین اور بچوں کے مسائل پر خصوصی ڈیسک بنائیں گے،خصوصی ڈیسک قائم ہونے سے خواتین اور بچوں کے مسائل جکد ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ بھر کے ڈی سیزاورکمشنرز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ جن دکانداروں اور میڈیکل اسٹورز کے پاس اگر تیزاب کے لائسنس نہیں ہونگے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔اجلاس میں وزیراعلی سندھ کی مشیر برائے سوشل ویلفیئر شمیم ممتاز، معاون خصوصی وومن ڈویلپمنٹ ارم خالد، حمیرہ علوانی، سیکریٹری قانون اور دیگر افسران نے شرکت کی۔