کراچی ،مقامی اخبار کے دفتر میں آتشزدگی چیف ایڈیٹر کا کمرہ خاکستر

کراچی ،مقامی اخبار کے دفتر میں آتشزدگی چیف ایڈیٹر کا کمرہ خاکستر

کراچی(کرائم رپورٹر)آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع مقامی اخبار کی عمارت میں آتشزدگی ایڈیٹر کا روم جل کر خاکستر ہوگیا۔ فایر بریگیڈ نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پاکر عمارت کو جلنے سے بچالیا۔ اطلاعات کے مطابق آئی آئی چندریگر روڈ عارف جئے جااسٹریٹ پر واقع روزنامہ فرض کی عمارت کی دوسری منزل پر آگ بھڑک اٹھی آگ نے چیف ایڈیٹر مختار عاقل کے دفتر کو لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد عمارت کو جلنے سے بچالیا آتشزدگی کے باعث ٹی وی ایئرکنڈیشنر کمپیوٹر دیگر الیکٹرانکس کا سامان اور فرنیچر جل گیا فائر بریگیڈ کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ سے لگی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر