اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ ظفروال کی کرپشن کے خلاف شہریوں کا احتجاج

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ ظفروال کی کرپشن کے خلاف شہریوں کا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نارووال(نمائندہ خصوصی)اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ ظفروال منیب باجوہ کی مبینہ بے قائدگیوں کے خلاف شہریوں اور سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ریلی شکرگڑھ ظفروال روڈ سے ہوتی ہوئی کچہری چوک کے سامنے آکراختتام پذیر ہوئی ۔نارووال کی تحصیل ظفروال میں تعینات اسسٹنٹ ڈاریکٹر لینڈ ریکارڈ منیب باجوہ کی مبینہ بے قائدگیوں کے خلاف ظفروال کے شہریوں اور سول۔سوسائٹی کے سینکڑوں افراد نے احتجاجی ریلی نکالی شرکا ریلی نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے ریلی کے شرکا نے الزام عائد کیا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ ظفروال منیب باجوہ انتہائی بدتمیز ہے اس کے دفتر میں رشوت کا بازار گرم ہے کوئی بھی جائز کام کرنے کے بدلے بھاری رشوت وصول کرنا منیب باجوہ کا وطیرہ بن چکا ہے شرکا ریلی نے منیب باجوہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی اور ظفروال شکرگڑھ روڈ دو گھنٹے تک بند رہی جس کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہو کر راہ گئی اور شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا رہا ۔اسسٹنٹ کمشنرظفروال ظفرگوندل نے محمد اصغر بھٹی نائب تحصیلدار کو مظاہرین سے مذاکرات کے لئے بھیجا انہوں نے ریلی کے شرکا کو یقین دہانی کروائی کہ کل تک آپکے تمام مذاکرات کو سننے کے بعد پرامن طریقے سے حل کرلیا جائے گا ۔جس کی وجہ احتجاجی مظاہرین منتشر ہو گئے ۔دوسری جانب میڈیا نمائندگان اسسٹنٹ ڈاریکٹر لائن ریکارڈ ظفروال منیب باجوہ سے ان کا موقف معلوم کرنے کے لئے ان کے دفتر کے باہر پہنچے اور ان کو اطلاع دینے کے بعد وہ دفتر سے باہر آئے اور انہوں نے میڈ یا نمائندگان سے بات چیت کرنے سے نہ صرف انکار کیا بلکہ اپنے دفتر کے اندر آنے کی دعوت دی جو میڈیا نمائندگان نے رد کرد ی۔