کوہاٹ میں ڈرگ ایکٹ کیخلاف سہ روزہ احتجاجی کیمپ کی ابتدا

کوہاٹ میں ڈرگ ایکٹ کیخلاف سہ روزہ احتجاجی کیمپ کی ابتدا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوہاٹ (بیورو رپورٹ) کوھاٹ میں کیمسٹ برادری کا صوبائی ڈرگ ایکٹ 2017 ء کے خلاف تین روزہ احتجاجی کیمپ کا آغاز ‘ ڈویژنل سرپرست اعلیٰ امیر خان آفریدی اور ڈویژنل چیئرمین مسعودا لرحمان کا کیمپ سے خطاب‘ یادگارشہداء سے شاہ فیصل گیٹ اور بعدازاں پریس کلب تک احتجاجی جلوس اورمظاہرہ ‘کثیر تعداد میں کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹس نمائندوں کی شرکت ‘یادگار شہداء میں منعقدہ احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے امیر خان آفریدی اور دیگر نے کہا کہ اس ڈرگ ایکٹ کا مقصد صوبہ کے دس لاکھ لوگوں کو بے روزگار کرنے کی ایک سازش ہے جسے ہم ناکام بناکے رہیں گے ان کاکہنا تھا کہ حکومت لوگوں کو تو روزگار مہیا نہیں کرسکتی اسکے برعکس جن کا کاروبار چل رہا ہے اسے بھی تباہ کیاجارہاہے اورحکومت کو اس کاروبار سے لاکھوں کا ریونیو حاصل ہورہاہے انہوں نے ڈرگ ایکٹ 2017 ء کو مسترد کرتے ہوئے ڈرگ ایکٹ 1982 ء کی بحالی کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی غیر قانونی یا بلالائسنس کاروبار کرتا ہے تو ہم اسکی مذمت کرتے ہیں ان کے خلاف کاروائی کے حق میں ہیں مگر جائز کاروبار کرنے والوں کے ساتھ ناانصافی ہرگز برداشت نہیں کریں گے ان کاکہنا تھا کہ موجودہ تین روزہ کیمپ کے اگلے مرحلے میں بیس جولائی کو پشاور میں سیکرٹری ہیلتھ آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے مطالبات تسلیم نہ کرنے کی صورت میں صوبہ بھر کے ساتھ 27 جولائی سے مکمل شٹرڈاون ہڑتال کی جائیگی انہوں نے سیکرٹری وڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ کی اس ایکٹ کی منظوری میں کردار ادا کرنے کی بھی بھرپورمذمت کی ۔