عوامی نیشنل پارٹی باچا خان کی فلسفہ عدم تشدد پر یقین رکھتی ہے :شاہ فیصل خان

عوامی نیشنل پارٹی باچا خان کی فلسفہ عدم تشدد پر یقین رکھتی ہے :شاہ فیصل خان

مردان( بیورورپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنماشاہ فیصل خان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے اپنی چارسالہ دورحکومت میں پختون قوم کوبے وقوف بنانے کی کوشش کی ہے اورنوجوان نسل کوبگاڑنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی ان خیالات کااظہاراُنہوں نے یونین کونسل معیارکاتنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہااس موقع پریونین کونسل معیارکے صدرکشوراحمدجنرل سیکرٹری محمد پرویز، محمد نبی، فرمان علی،اصف اللہ،سبزعلی امریش خان و دیگر عہدیداران بھی موجودتھے اۃنہوں نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی نے اپنی دورحکومت میں عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور عوامی نیشنل پارٹی باچاخان کی فلسفہ عدم تشددپریقین رکھتی ہے اورہرطبقہ فکرکوقدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے اور پختونوں کی بے لوث خدمت کوعبادت سمجھ کرکرتے رہیں گے جبکہ موجودہ صوبائی حکومت صرف کھوکھلے نعرے لگارہی ہے اوراپنی چارسالہ دورحکومت میں عوام کوصرف مایوسی کے علاوہ کوئی کام نہ کرسکیں اورنوجوان نسل کی اخلاقیات کوبگاڑنے میں کوئی کثرنہیں چھوڑی اُنہوں نے کہاکہ آئندہ دورANP کاہے الیکشن کی تیاریوں کے لئے گلی گلی کوچوں کوچوں میں مہم شروع کریں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر