ضلع کونسل کوہاٹ کے نئے سیٹ اپ کا پہلا اجلاس

ضلع کونسل کوہاٹ کے نئے سیٹ اپ کا پہلا اجلاس

کوہاٹ (بیورو رپورٹ) ضلع کونسل کوھاٹ کے نئے سیٹ اپ کا پہلا اجلاس‘ نومنتخب ضلع ناظم کو اراکین کونسل کی مبارکباد‘ سابق ضلع ناظم کی نئے سیٹ اپ کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی‘ الحامد کو ہاؤس کااپوزیشن لیڈر منتخب کرلیاگیا متعدد قراردادوں کی متفقہ رائے سے منظوری ‘ تفصیلات کے مطابق نئے سیٹ اپ کے تحت ضلع کونسل کوھاٹ کاپہلا اجلاس پریذائیڈنگ آفیسر عبدالرشید منعقد ہوا جس میں نومنتخب ناظم آف ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نسیم آفریدی کو مبارکباد دی گئی اور ہاؤس کی قرارداد کے مطابق الحامد کوہاؤس کا اپوزیشن لیڈر منتخب کرلیاگیا ہاؤس سے خطاب کے دوران ضلعی حکومت کے ناظم نسیم آفریدی نے کہا کہ کوھاٹ کے مفادات کے لئے پارٹی مفاد کو بالائے طاق رکھ کر کام کریں گے اور اس ضلع کی ترقی وخوشحالی ہماری ترجیح ہوگی ترقی کے اس سفر میں تمام ممبران کو ساتھ لے کر چلوں گا اور کوتاہیوں کا اعادہ کرکے وقت ضائع نہیں کریں گے انہوں نے ہاؤس کی قراردادوں پر عملدرآمد کویقینی بنانے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے ضلعی ممبران کی عزت نفس مجروح کرنے والوں کو درس عبرت بنانے کا اعادہ کیا اور اداروں سے سیاسی مداخلت کے خاتمے اور باہمی رابطہ کار مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا سابق ضلع ناظم مولانانیاز محمد نے نومنتخب ناظم کو قانونی اور اصولی لیڈر آف دی ہاؤس تسلیم کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی اورمثبت کاموں میں ان کا دست وبازو بننے اور کوتاہی میں اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کایقین دلایا انہوں نے کہا کہ میرے دورمیں تمام ممبران میں برابری کی سطح پر فنڈ تقسیم کیاگیا اور امید ہے کہ موجودہ سیٹ اپ بھی اسی اصول پر قائم رہے گا ایوان میں متعدد قراردادوں کی منظوری بھی دی گئی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر