کرپشن پر سزائے موت،بل حکمرانوں نے منظور نہیں ہونے دیا،جمشید دستی
ملتان،مظفرگڑھ،چوک مکول،احمد پور شرقیہ(سٹی رپورٹر،نامہ نگار،سپیشل رپورٹر)عوامی راج پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے دہشت گردی کے خلاف (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )
قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی پشاور دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں اے ایس ایف کے طلبہ عوامی راج پارٹی کا ہراول دستہ ہیں عوامی سٹوڈنٹس فیڈریشن کو مزید منظم کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے ایس ایف بی زیڈ یو کے جنرل سیکریٹری ادریس خان بلوچ کی قیادت میں طلبہ کارکنوں کے وفد سے کی گئی ملاقات میں کیا اس موقع پر ریحان خان، برکت بلوچ، فتح خان بھی ہمراہ تھے اس موقع پر طلبہ کارکنوں نے جمشید دستی کو مسائل سے آگاہ کیا ۔مظفرگڑھ سے نامہ نگار کے مطابق پاکستان عوامی راج پارٹی کے مرکزی چیئر مین و رکن قومی اسمبلی جمشید احمد دستی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات رانا امجد علی امجد ایڈ ووکیٹ نے کہا ہے کہ ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیے آپریشن ردالکرپشن کرنے کی ضرورت ہے،پاکستان عوامی راج پہلی جماعت ہے جس نے کرپشن کیخلاف ملک گیر سائیکل مارچ کیا تھا جبکہ پارٹی کے منشور میں کرپشن پر سزائے موت ہے جس کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا لیکن حکمرانوں نے اسے منظور نہیں ہونے دیا ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سمیت تمام اپوزیشن کی جماعتوں کیساتھ اتحاد کیا جار ہا ہے۔اس موقع پر ناظم یونین کونسل مہر پور ملک اجمل کالرو ،کاشف عاربی ،ملک سانول مکول ،عبدالستار ،عامر چانڈیہ ،محمد صدام حسین ،منور تھہیم سمیت کارکنان مو جو د تھے ۔دریں اثناء جمشید احمد دستی چیرمین عوامی راج پارٹی نے مدرسہ حضرت بلال حبشی رضی اللہ تعالی علامہ اقبال کالونی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرائیکی وسیب پر امن علاقہ ھے یہاں کے مدارس دین کے فروغ کے لیے کام کر رھے ہیں انہوں نے علماء دین کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر مولانا حسنین تونسوی نے خطاب کرتے ھو کہا کہ جمشید احمد دستی مظلوم محکوم طبقہ کی واحد آواز ہے،حکمران اس آواز دبا نہیں سکتے ،اس موقع پر جام محمد یونس ایڈووکیٹ شیخ منیب اختر لاشاری قاضی عاصم قریشی سہیل اختر غوری بھی موجود تھے۔پاکستان سرائیکی پارٹی کے جنرل سیکرٹری محمدا کبر انصار ی ایڈووکیٹ اورسماجی رہنما علی رضا سے گفتگو کر تے ہوئے ایم این اے نے کہا سرائیکی وسیب کے عوام اب تخت لاہور کے خلاف اُٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ وہ اپنے وسائل کو اپر پنجاب پر خرچ کرنے کی کسی کو اجاز ت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا عوام کے حقوق کے لئے انہیں سو بار بھی جیل جانا پڑا تو پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ شریف برادران کے اقتدار کا سورج جلد غروب ہو جا ئے گا۔