ملتان میں مسلم لیگ ن کی نواز شریف زندہ باد ریلی،روعمران روکے نعرے
ملتان (نیوز رپورٹر )پانامہ کیس میں شریف خاندان کی کامیابی کے سلسلے میں لیگی رہنما نے کالے بکرے کا صدقہ دیا اور اظہار یکجہتی کے لئے میاں نواز شریف زندہ باد ریلی نکالی اورریلی کے موقع پر کارکنوں نے رو عمران رو کے نعرے بھی لگائے۔ پانامہ کیس میں کامیابی کے سلسلے میں مسلم (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )
لیگ (ن) کے یوسی 9کے چیئرمین شیخ ندیم اکبر نے اپنی رہائش گاہ محلہ اشرف آباد معصوم شاہ روڈ پر کالے بکرے کا صدقہ دیا اور دعا کی بعدازاں یوسی چیئرمین شیخ ندیم اکبر کی قیادت میں میاں نواز شریف سے اظہار یکجہتی کے لئے لیگی متوالوں نے ریلی نکالی اس موقع پر شیخ عبید الرحمن، حاجی اکرام، عرفان الہی، شیخ طیب ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر شیخ ندیم اکبر نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ پانامہ کیس میں سرخرو ہوں گے چار نسلوں کا جواب دے چکے ہیں قوم جانتی ہے کو ن شارٹ کٹ سے آنا چاہتا ہے سی پیک ہر صورت میں کامیاب ہو گا ۔