سینٹری ورکرز کی بائیومیٹرک ، موبائل تصاویر سے حاضری کامنصوبہ ناکام

سینٹری ورکرز کی بائیومیٹرک ، موبائل تصاویر سے حاضری کامنصوبہ ناکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (نیوز رپورٹر ) ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں سینٹری ورکرز کی بائیو(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )
میٹرک ، موبائل تصاویر سے حاضری کامنصوبہ ناکام ہو گیا ہے ، ملازمین کی حاضری کیلئے آنکھیں سکین کرنے کے منصوبہ پر غور شروع کردیا ہے اور اس ضمن میں آج کمپنی کے نمائندگان رضا ہال میں سینٹری انسپکٹرز ، زون انچارج اور آپریشن منیجر کو بریفینگ دیں گے بتایا گیا ہے کہ چند سال قبل ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں ملازمین کی حاضری درج کرنے کیلئے رجسٹر کا استعمال کیا جاتا رہا ، رجسٹر کے بعد موبائل فون سے تصاویر اور بائیومیٹرک سسٹم کا نفاذ کیا گیا لیکن اس کمپنی سے کرپشن کو نہیں روکا جا سکا اور سینکڑوں سینٹری ورکرز گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں وصول کر رہے ہیں۔