ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ایچ آر ایم ڈاکٹر قاضی عبداﷲ صابر تحصیل جلالپور میں بطور اے پی ایم او تعینات

ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ایچ آر ایم ڈاکٹر قاضی عبداﷲ صابر تحصیل جلالپور میں بطور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار)سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ایچ آر ایم ڈاکٹر قاضی عبداللہ (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )
صابر کوتحصیل جلال پور پیروالہ میں بطور اے پی ایم او تعینات کردیا ہے جبکہ ذرائع کے مطابق عدالت عالیہ نے ڈاکٹر قاضی عبداللہ کو ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ہیومن رسیورس منیجمنٹ ملتان برقرار رکھنے کاحکم دیاتھا۔ مگر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عاشق ملک نے عدالت کے احکامات کوماننے سے صاف انکار کردیا۔ جبکہ ڈی ایچ او ڈاکٹر علی حمیدی کی جانب سے محکمہ صحت میں درجہ چہارم میں بے قاعدگیوں میں الزامات ثابت ہونے اور انکوائری رپورٹ دبانے میں تحفظ فراہم کررہے ہیں اور اسی وجہ سے ڈاکٹرقاضی عبداللہ کاتبادلہ تحصیل ہیڈکوارٹر جلال پورپیروالہ میں کرادیا ہے محکمہ صحت حکام کے مطابق سی ای او ہیلتھ کاتبادلے میں کوئی عمل دخل نہیں۔ بلکہ تبادلہ انتظامی بنیادوں پرکیاگیا ہے۔
ڈاکٹر عبداﷲ