عوام کو بلاتفریق بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں‘ عرفان عقیل دولتانہ

عوام کو بلاتفریق بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں‘ عرفان عقیل ...

لڈن(نامہ نگار) ممبر صوبائی اسمبلی میاں عرفان عقیل دولتانہ نے اپنے حلقہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور کارکنان سے ملاقاتیں (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

کیں ،اس موقع پر انہوں نے میڈیا کے نمائندوں اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنی عوام کو بلاتفریق بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہا ہوں ،انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہیں اور اسی مشن کو لے کر حلقہ کے درجنوں سکولز کو اپ گریڈ کروا چکا ہوں اور لڈن کے سرکاری ہسپتال کی اپ گریڈیشن سے لڈن کی عوام کو صحت کی بہتر سہولیات ملیں گی ،میاں عرفان عقیل نے مزید کہا کہ حلقہ میں کروائے گئے ترقیاتی کام ہماری عوام دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہیں اور انشاء اللہ ہماری محنت کی بدولت ہی آٗئندہ بھی عوام کی بھر پور طاقت سے کامیاب ہو کر عوامی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رکھوں گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر