پیپلزپارٹی،پی ایس ایف کی وہاڑی،ڈیرہ میں گونواز گو ریلیاں

پیپلزپارٹی،پی ایس ایف کی وہاڑی،ڈیرہ میں گونواز گو ریلیاں

وہاڑی،ڈیرہ غازی خان(نمائندگان)پانامہ کیس پر جے آئی ٹی رپورٹ آنے کے بعد وزیراعظم سے مستعفیٰ ہونے کے مطالبے کیلئے پیپلزپارٹی کے زیر اہتمام گونواز گو ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔اس سلسلے میں وہاڑی سے بیورو رپورٹ،نامہ نگار،نمائندہ خصوصی کے مطابق پیپلز پارٹی کا وہاڑی (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور گو نوا ز گو ریلی میں درجنوں پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی عہدیداران اور کارکنان کی شرکت وزیر اعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ ، ریلی میں خواتین ونگ کے عہدیداران سمیت درجنوں کارکناں نے شرکت کی ،ریلی میونسپل کمیٹی آفس جا کر اختتام پذیر ہوئی تھی، احتجاجی ریلی کی قیادت ضلعی صدر محمود حیات ٹو چی خان اور ضلعی جنر ل سیکرٹری سید اعجا ز حسین شاہ نے کی جبکہ سردار احسن بھٹی تحصیل صدر بوریوالہ، ریحان غازی ایڈووکیٹ، رانا محمد سلیم ،تسلیمہ راؤ،رانا غلام مرتضیٰ ، رحیم شاہ، سمیت درجنوں کارکنان موجود تھے مظاہرین نے حکومت کے خلاف گو نو از گو کی شدید نعرے بازی کی احتجاجی مظاہرے سے پا کستان پیپلز پارٹی کے ضلعی عہدیداران نے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے فوری استعفیٰ کے مطالبہ کیا، اس موقع پر ضلعی صدر محمود حیات ٹوچی نے کہا کہ جی آئی ٹی رپوٹ نے ثا بت کردیا کہ وزیر اعظم صادق اور امین نہیں ہیں انہیں وزیر اعظم رہنے کا کوئی حق نہیں ہے وزیر اعظم کو استعفیٰ دے دینا چا ہیے ،اس کے علاوہ دیگر عہدیداران نے بھی ریلی کے شرکاء سے خطاب کیا اور گو نو ا ز گو نے بھرپور نعرے لگائے احتجاجی شرکاء نے پارٹی پرچم اور بینرز اُٹھا رکھے تھے جن پر نوا ز شریف کے خلاف نعرے درج تھے ۔دریں اثناء پا کستان پیپلز پارٹی کے مرکز ی چیئرمین بلاول بھٹو کی کال پر انفارمیشن سیکرٹری ملتان ڈویژن اشفا ق خان بلوچ او ر ڈویژنل نا ئب صدر راؤ ساجد محمود گو گی کے زیر اہتمام گو نوا زگو ریلی کا انعقاد کیا گیا جس پر ڈویژنل فنانس سیکرٹری شگفتہ چودھری ، ضلعی رہنمابابا محمد یعقوب لنگاہ ، ملک طا ہر حسین ، محمد مبین ، محمد صدیق بھلر ، راؤ تو فیق احمد ، ریاض بھدورودیگر سینکڑوں کا رکنان نے بھرپور شر کت کی ، کارکنوں نے قائد اعظم چوک کلب روڈ پر ٹائر ؤں کو آگ لگا کر روڈ بلاک کردیا ریلی سے شہر کے مختلف بازاروں کا چکر لگایا اور پریس کلب کے سامنے آکر شگفتہ چودھری ، راؤ ساجد گو گی ، اشفاق بلوچ ، بابا یعقوب لنگاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نوا زشریف کو جے آئی ٹی نے ملزم ثابت کردیا ہے اب نوازشریف کو استعفیٰ دے دینا چاہیے کیو نکہ اب اُسے عام شہری کی طرح سپریم کورٹ میں پیش ہو نا چاہیے۔ڈیرہ غازیخان سے بیورو رپورٹ کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف فوری استعفیٰ دیں تلاشی میں پورے کنبے کی چوری برآمد ہوگی ۔میاں محمد نواز شریف نے عہدے سے استعفیٰ نہ دیاتوپاکستان بھر سے سٹوڈنٹس سٹرکوں پر نکلیں گے اورانہیں اقتدار کے ایوانوں سے باہر نکالیں گے ۔ڈیرہ غازیخان میں طلباء کی گونواز گو ریلی آغاز ہے وکلاء ،تاجر ،مزدور ،کسان سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کو گو نواز گو ریلی میں شامل کرینگے ان خیالات کااظہار گو نواز گو ریلی کے شرکاء سے پی ایس ایف کے سابق ڈویثرنل صدر وممبر یوتھ ضلع کونسل محمد طاہر بزدار نے خطاب کرتے ہوئے کیا محمد طاہر بزدارکی قیادت میں گو نواز گوریلی نکالی گئی گونواز گوریلی ریلوے پلی سے شروع ہوکر فلٹریشن پلانٹ چوک ہسپتال چوک ،جامپور روڈ سے ہوتی ہوئی ٹریفک چوک گئی گونواز گوریلی میں احتشام اللہ ،ذیشان وڈانی ،حسام بزدار،محمداسماعیل وڈانی ،محمد آصف وڈانی،محسن برمانی سمیت دیگر سابقہ پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کے راہنماؤں نے شرکت کی جبکہ پی ایس ایف طلباکی بڑی تعداد میں ریلی میں شرکت کی ریلی کے شرکاء گونواز گو اور جئے بھٹو کے فلگ شگاف نعرے لگاتے رہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر