بطور گواہ پیش نہ ہونے پر 5 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری
ملتان (خبر نگار خصوصی)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بطور گواہ پیش نہ ہونے (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )
پر 5 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 7 اگست کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔فاضل عدالت نے تھانہ سیتل ماڑی میں درج منشیات کے مقدمہ سرکار بنام محمد عمران میں طلبی کے باوجود پیش نہیں ہونے پرسب انسپکٹر وں غلام مصطفیٰ ،محمدادریس اورزوہیب اشفاق، اے ایس آئی غلام سرور،ہیڈکانسٹیبل محمدعمران کو گرفتارکرکے پیش کرنیکا حکم دیاہے۔