بار بار ملت، قندیل کیس کے آئی او کیخلاف مقدمہ کی وارننگ
ملتان (خبر نگار خصوصی)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے قندیل بلوچ قتل کیس کا مکمل (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )
چالان پیش کرنے کے لئے تیسری بارمہلت طلب کرنے پرسماعت21 جولائی تک ملتوی کرنے کا حکم دیاہے۔فاضل عدالت نے چالان پیش کرنے کے لئے باربارمہلت طلب کرنے پرتفتیشی آفیسرکی سرزنش کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرچالان پیش نہیں کرنے کی صورت میں تفتیشی آفیسر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کاحکم دینے کی وارننگ بھی دی ہے۔فاضل عدالت میں کیس کی گزشتہ روزسماعت پر پولیس کی جانب سے گرفتار ملزموں وسیم اورحق نواز کو جیل سے عدالت پیش کیا گیا نیز ملزم عبدالباسط ضمانت پر ہونے کی وجہ سے پیش ہوا۔دریں اثناء اشتہاری ملزم ظفر گرفتارنہ ہونے کی وجہ سے پیش نہیں کیاجاسکاہے نیزگزشتہ 2 بارسماعت کی طرح مکمل چالان پیش کرنے کے لئے تفتیشی آفیسر کی جانب سے مہلت طلب کی گئی۔