ترقی کے مخالف عوام پر رحم کریں: سعود مجید
ہیڈراجکاں(نامہ نگار) جے آئی ٹی رپورٹ صرف مفروضوں اور الزامات کا (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )
مجموعہ ہے، وزیراعظم میاں نواز شریف اور ان کے خاندان کیخلاف سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا کوئی ایک الزام بھی ثابت نہیں ہو سکا،عوام صر ف ملک کی ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں،مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوام کی قسمت بدلنے کیلئے انقلابی اقدامات کئے ہیں،ملکی ترقی کا سفر روکنے والے عوام پر رحم کریں،میاں برادران کا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے ، ان خیالات کا اظہار مشیر وزیراعظم و سنیٹر چودھری سعود مجید نے گزشتہ روز 42ڈی آر بی میں بلال خان کی رہائش گاہ پر پرتکلف عشائیہ میں شرکت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ میں سیاست میں عوام کی خدمت کرنے کیلئے آیا ہوں،آپ سے کئے گئے وعدے تقریبا مکمل کر لئے ہیں ،اس علاقے میں نہری پانی کا بڑا مسئلہ تھا جو اب یہاں کہ کاشت کاروں کو وافر مقدار میں فراہم کیا جارہاہے، سکولوں کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے،آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) یزمان میں کلین سوئپ کرے گی ،ہم نے میاں برادارن کی قیادت میں یزمان میں ترقیاتی کاموں کا جا ل بچھا دیا ہے، ملکی ترقی کے نتائج میاں نواز شریف کی سیاسی بصیر ت کا نتیجہ ہیں۔