شیخ رشید مزدور ہیں تو میرے ساتھ جائیداد کا تبادلہ کر لیں ،عدالتوں میں قانون بولتا ہے جو نوازشریف کے حق میں بولے گا : عابد شیر علی

شیخ رشید مزدور ہیں تو میرے ساتھ جائیداد کا تبادلہ کر لیں ،عدالتوں میں قانون ...
شیخ رشید مزدور ہیں تو میرے ساتھ جائیداد کا تبادلہ کر لیں ،عدالتوں میں قانون بولتا ہے جو نوازشریف کے حق میں بولے گا : عابد شیر علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ روز پلان کے مطابق اسلام آباد میں فتح کا جشن منانے کیلئے ورکرز کنوینشن بلایا ہوا تھا ۔عمران خان جمہوریت کا دھڑن تختہ کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے شیخ رشیدکو اپنے ساتھ جائیدا د کی ملکیت تبدیل کرنے کا چیلنج بھی دیا ۔عدالتوں میں شہادتیں اور قانون بولتا ہے جو نواز شریف کے حق میں بولے گا۔عدالتیں کسی کی منشا کے مطابق فیصلے نہیں کرتیں۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوریت پر شب خون مارنے اور دھڑن تختہ کرنے والے دھرے کے دھرے رہ جائیں گے ۔شیخ رشید 25سال تک نوازشریف کے جوتے پالش کرتا رہا اور ان کے بچوں کے کتے نہلاتا رہا ۔”میں شیخ رشید کو چیلنج کرتا ہوں اگر وہ واقع مزدور ہے تو میری پراپرٹی اپنے نام کر وا لے اور اپنی میرے نام کر دے ، خود پتہ چل جائے گا یہ کتنا مزدور ہے “۔
عابد شیر علی نے کہا کہ اگر شیخ رشید میرا چیلنج قبول نہیں کرتا تو اسے نالہ لئی میں ڈوب مرنا چاہیئے ۔ شاہ محمود قریشی بھی مریدوں سے نذرانے لیتے ہیں ۔ وہ ڈبل شاہ نہیں بلکہ ٹرپل شاہ ہیں اور ڈبہ پیر ہیں جو جعلی پیر بن کر لوگوں کا خون چوس رہا ہے۔”قوم کو بتائیں کتنے ارب کے نذرانے لیتے ہیں اور اس پر کتنا ٹیکس دیتے ہو “۔
عابد شیر علی نے عمران خا ن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عدالتیں کسی کی منشا کے مطابق فیصلے نہیں کرتیں ، ہم توقع رکھتے ہیں کہ یہ ادارہ آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ دیگا کیونکہ عدالتوں میں شہادتیں اور قانون بولتا ہے جو نواز شریف کے حق میں بولے گا۔ خان صاحب !قوم جمہوریت کی فتح کا جشن ضرور منائے گی۔ نوازشریف چار نسلوں کا حساب دے رہے ہیں۔”شیخ رشید تم کبھی نواز شریف نہیں بن سکتے “۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -