پاناما کیس کی سماعت ،سپریم کورٹ کے باہر اپوزیشن اور حکمران جماعت بغل گیر ہو گئیں ،صبح سویرے عدالت عظمیٰ سے ایسی خبر آگئی کہ جان کرآپ بھی چکرا جائیں گے

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی رپورٹ جمع کرائے جانے کے بعد دوسری سماعت سے قبل حکومتی اور اپوزیشن کے اراکین ایک دوسرے کے ساتھ بغل گیر ہو گئے اوراس دوران پرتکلف جملوں کا بھی تبادلہ ہوا ۔
تفصیل کے مطابق میڈ یا کے سامنے ایک دوسرے کے ساتھ لڑنے والے سیاستدان جب ایک دوسرے سے ملتے ہیں تو اچھے دوستانہ ماحول میں ر ہتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ تمیز کے ساتھ پیش آتے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ حکومت پر برسنے والے قمر زمان کائرہ اور اپوزیشن کے خلاف بڑھ چڑھ کر بولنے والے عابد شیر علی جب سپریم کورٹ کے باہر آپس میں ملے تو سب دیکھ کر دنگ رہ گئے ۔پاناما کیس سماعت سے قبل قمر زمان کائرہ ،عابد شیر علی اور خورشید شاہ ایک دوسرے کے ساتھ بغل گیر ہوئے ۔اس موقع پر قمر زمان کائرہ نے عابد شیر علی سے پوچھا کہ آپ کہاں رہ گئے تھے ؟ہم آپ کا انتظار کر رہے تھے ۔اس کے جواب میں عابد شیر علی نے کہا کہ میں نے کہاں جانا تھا ،میں ادھر ہی ہوں ۔مختصر مکالمے کے بعد تینوں رہنماکمرہ عدالت میں چلے گئے ۔