’پاناما کیس، جے آئی ٹی نے سوئٹزرلینڈ سے بھی دستاویزات مانگی تھیں اور اگر۔ ۔ ۔‘عدالت نے وزیراعظم کے وکیل کو خبردار کردیا

’پاناما کیس، جے آئی ٹی نے سوئٹزرلینڈ سے بھی دستاویزات مانگی تھیں اور اگر۔ ۔ ...
’پاناما کیس، جے آئی ٹی نے سوئٹزرلینڈ سے بھی دستاویزات مانگی تھیں اور اگر۔ ۔ ۔‘عدالت نے وزیراعظم کے وکیل کو خبردار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے پاناما عمل درآمد کیس کی سماعت کے دوران وزیراعظم کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جے آئی ٹی نے سوئٹزر لینڈ سے بھی دستاویزات مانگی تھیں لیکن ابھی تک کوئی دستاویزنہیں ملی، اگر کوئی دستاویزآئیں توآپ سے سوال کرسکتے ہیں۔
دوران سماعت جسٹس اعجاز افضل نے یہ بھی واضح کیا کہ کسی چیز کو خفیہ نہیں رکھناچاہتے جس پر وزیراعظم کے وکیل کاکہناتھاکہ والیم 10کو عام نہیں کیاگیا،عدالت کاکہناتھاکہ اگرآپ کہیں گے تو والیم 10بھی کھول دیں گے ، والیم 10میں شواہد نہیں ہیں۔جسٹس عظمت سعید نے استفسار کیا کہ کیا وزیراعظم کا سعودی بینک میں کوئی اکاﺅنٹ ہے جس پر خواجہ حارث نے اثبات میں جواب دیتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم کے تمام اثاثے سامنے رکھے گئے ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -