پاناما نواز شریف کی نااہلی کا معاملہ نہیں رہا،14 ،14 سال سزا کی طرف جا رہا ہے، فواد چودھری

پاناما نواز شریف کی نااہلی کا معاملہ نہیں رہا،14 ،14 سال سزا کی طرف جا رہا ہے، ...
پاناما نواز شریف کی نااہلی کا معاملہ نہیں رہا،14 ،14 سال سزا کی طرف جا رہا ہے، فواد چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصا ف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے پاناما اب نواز شریف کی نااہلی کامعاملہ نہیں رہا بلکہ 14 ،14 سال کی سزا کی طرف جا رہا ہے،شریف خاندان اور وزراءپہلے کہتے تھے جے آئی ٹی میں پیشی کی ویڈیو سامنے لائی جائیں اب سپریم کورٹ میں کوئی بات نہیں ہوتی ۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا آڈیو اور وڈیو آنے پر پاکستان کی فلم انڈسٹری کو کتنا فائدہ ہو گاکیپٹن صفدر کی ویڈیو آنے پر ٹکٹ بلیک میں فروخت ہوں گی،سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہاکہتے ہیں والیم 10کھولیں تو عدالت نے کہا والیم 10 میں کچھ نہیں،اگر والیم 10 کھلا تو اس کے بھی اثرات آئیں گے آپ چاہتے ہیں تو کھول دیتے ہیں ،پی ٹی آئی کا کہنا تھا جے آئی ٹی تحقیقات سے نہ صرف لندن بلکہ سوئٹزر لینڈ اور دیگر ملکوں سے بھی اثاثے ظاہر ہو نگے اس کے علاوہ سپریم کورٹ میں شریف خاندان نے قطری خط کے بارے میں کچھ نہیں ۔فواد چودھری کا کہنا تھا ن لیگ والے کہتے ہیں چوری ہوئی اور پیسہ بھی باہر کیا لیکن تفتیش نہ کی جائے ان کا کہنا تھا سنتے تھے قیامت کے دن باپ بیٹے کو نہیں پہچانے گاجے آئی ٹی میں وزیراعظم نے اپنے خالو کو پہچاننے سے انکار کیاانہوں نے کہا حکومت نے نہ صرف ایف زیڈای کی ملکیت تسلیم کر لی گئی بلکہ یہ بھی بتا دیا کہ اقامہ ایف زیڈ ای پر لیا گیا ۔

مزید :

قومی -