ڈسٹرکٹ جیل میں تنخواہ نہ ملنے پر ملازم کی فائرنگ‘ اہلکاروں نے بھاگ کر جانیں بچائیں

ڈسٹرکٹ جیل میں تنخواہ نہ ملنے پر ملازم کی فائرنگ‘ اہلکاروں نے بھاگ کر جانیں ...
ڈسٹرکٹ جیل میں تنخواہ نہ ملنے پر ملازم کی فائرنگ‘ اہلکاروں نے بھاگ کر جانیں بچائیں

  


گجرات (ویب ڈیسک) ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں جیل ملازم نے مبینہ طور پر تنخواہ نہ ملنے پر جیل کے اندر فائرنگ کر دی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

تفصیلات کے مطابق پیر کو جیل کے ایک ملازم نے مبینہ طور پر تنخواہ نہ ملنے پر جیل کے اندر فائرنگ کر دی۔ جیل کے ملازم نے الزام عائد کیا کہ تنخواہ مانگنے پر جیل سپرنٹنڈنٹ نے گالیاں دیں جس پر اس نے غصے میں آکر فائرنگ کر دی۔ جیل ملازم یاسر عباس سکنہ راولپنڈی کی رپورٹ پر جیل وارڈن صدام حسین کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

شیخ رشید مزدور ہیں تو میرے ساتھ جائیداد کا تبادلہ کر لیں ،عدالتوں میں قانون بولتا ہے جو نوازشریف کے حق میں بولے گا : عابد شیر علی

تھانہ سول لائن میں درج کروائی گئی ایف آئی آر میں مدعی مقدمہ نے مئوقف اختیار کیا کہ یاسر عباس ڈسٹرکٹ جیل گجرات کے گیٹ پر بطور سنتری ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا تو ملزم صدام حسین اچانک آیا اور آتے ہی گن چھین کر فائرنگ کھول دی جس سے جیل ملازمین نے بمشکل اپنی جانیں بچائیں‘ دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا‘ ملزم یاسر کا کہنا ہے کہ اسکی چھ ماہ کی تنخواہ رہتی ہے جب وہ تنخواہ کا مطالبہ کرتا ہے تو سپرنٹنڈنٹ گالیاں دیتا ہے۔

جیل سپرنٹنڈنٹ نے ملازم کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہاکہ ملازم کو تنخواہ مل چکی ہے۔ اس نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔

مزید : گجرات