قصور: خزانے کی تلاش میں پرانی قبر کھودنے والا پیر 5 مریدوں سمیت گرفتار
قصور (ویب ڈیسک) کنگن پور پولیس نے خزانے کی تلاش میں مریدوں کے ساتھ مل کر پرانی قبر کھودنے والے پیر سمیت پانچ مریدوں کوگرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پیر آفتاب عر ف وٹو کو خواب آیا کی اس کے گھر میں موجود پرانی قبر کے اندر خزانہ ہے جس پر پیر سید آفتاب نے مریدوں وریام اور عابد وغیرہ پانچ افراد کے ساتھ ملکر اس پرانی قبر کی کھدائی شروع کر دی۔ اسی اثناء میں پولیس تھانہ کنگن پور کے ایس ایچ او ملک شمشیر علی کو اطلاع ملی جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پیر سمیت پانچ مریدوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قبر کی بے حرمتی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔