کراچی ٗطارق روڈپر موبائل چھینتے ہوئے پولیس اہلکار پکڑاگیا

کراچی ٗطارق روڈپر موبائل چھینتے ہوئے پولیس اہلکار پکڑاگیا
کراچی ٗطارق روڈپر موبائل چھینتے ہوئے پولیس اہلکار پکڑاگیا

  

کراچی (این این آئی)کراچی کے علاقے طارق روڈ پر شہریوں نے مبینہ طور پر ڈاکو پولیس اہلکار کو لوٹ مار کرتے ہوئے پکڑلیا، تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد مذکورہ اہلکار کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔پولیس کے مطابق طارق روڈ پر شہریوں نے مبینہ طور پر خاتون سے موبائل فون چھینتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کیا جسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق اس شخص نے پولیس کی بیلٹ پہنی ہوئی تھی جس کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل شاہ رخ کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق شاہ رخ گارڈن ہیڈکوارٹرز میں تعینات ہے، ملزم کے قبضے سیکوئی اسلحہ برآمد نہیں ہوا۔

مزید : کراچی