مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن ٗچودہ خطرناک مجرمان اشتہاریوں سمیت 29افراد گرفتار

قصور (این این آئی)مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن‘14خطرناک مجرمان اشتہاریوں سمیت 29جرائم پیشہ افراد گرفتار ‘ملزمان کے قبضہ سے بھاری تعدادمیں ناجائز اسلحہ اورمنشیات برآمد۔
تفصیلات کے مطابق قائم قام ڈی پی او قصور امجدمحمود قریشی کی خصوصی ہدایات پر پولیس نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے قتل‘ڈکیتی‘ رابری‘ راہزنی اورچوری جیسے سنگین خطرناک مقدمات میں ملوث چلے آنیوالے 14خطرناک مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کرلیااسی طرح منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 8ملزمان کے قبضہ سے اڑھائی کلو گرام چرس‘ 166لیٹرشراب اور 100لیٹرلاہن برآمد کیا جبکہ 7ملزمان کے قبضہ سے 3پسٹل‘ 2ریوالور اور ایک رپیٹر اورپمپ ایکشن برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے ہیں۔