اداکارہ نرگس چھ ماہ کے بعد دوبارہ الحمراءمیں پرفارم کریں گی

اداکارہ نرگس چھ ماہ کے بعد دوبارہ الحمراءمیں پرفارم کریں گی
اداکارہ نرگس چھ ماہ کے بعد دوبارہ الحمراءمیں پرفارم کریں گی

  

لاہور ( این این آئی) تھیٹر کی معروف اداکارہ نرگس چھ ماہ کے بعد دوبارہ الحمراءمیں پرفارم کریں گی ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ نرگس الحمراءہال llمیں رواں ہفتے شروع ہونے والے سٹیج ڈرامے میں پرفارم کریں گی ۔ نرگس نے چھ ماہ قبل الحمراءمیں ہونے والے سٹیج ڈرامے میں پرفارم کیا تھا جس کے بعد وہ پرائیویٹ تھیٹروں میں پرفارم کرتی رہیں ۔

اب وہ چھ ماہ کے بعد دوبارہ الحمراءمیں جلوہ گر ہوں گی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نرگس کی الحمراءآمد کے بعد ٹکٹ کی قیمتوں میں ممکنہ طور پر اضافہ ہو سکتا ہے ۔لیکن انتظامیہ کا موقف ہے کہ کسی طور پر بھی ٹکٹ کو مقررہ قیمت سے زائد پر فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

مزید : تفریح