ن لیگ سے علیحدگی اختیار کرنا پڑی تو نثار سیاست ہی چھوڑ دیں گے: حیران کن دعویٰ

ن لیگ سے علیحدگی اختیار کرنا پڑی تو نثار سیاست ہی چھوڑ دیں گے: حیران کن دعویٰ
ن لیگ سے علیحدگی اختیار کرنا پڑی تو نثار سیاست ہی چھوڑ دیں گے: حیران کن دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چودھری نثار علی کسی صورت مسلم لیگ ن سے علیحدگیا ختیار نہیں کریں گے اور اگر کسی انتہائی صورت میں انہیں ایسا کرنا پڑا تو وہ پھر سیاست سے ہی کنارہ کشی اختیار کرلیں گے کسی اور جماعت میں نہیں جائیں گے۔

روزنامہ دنیا کی رپورٹ کے مطابق چودھری نثار علی ایک اصول پسند شخص ہیں وہ کسی بھی صورت میںا س مشکل گھڑی میں اپنی جماعت کی قیادت سے ناطہ نہیں توڑ رہے۔ اخبار کے مطابق چودھری نثار اپنا نقطہ نظر واضح طور پر وزیراعظم نواز شریف تک پہنچاچکے ہیں تاہم ایک اصول پسند شخصیت ہونے کے ناطے وزیراعظم نواز شریف کا ساتھ چھوڑنا ان کیلئے انتہائی آخری قدم ہوگا۔

’میں پیپلزپارٹی میں نہیں ہوں اس لیے مجھے ۔ ۔ ۔‘ندیم افضل چن اور عابد شیرعلی میں دلچسپ جملوں کا تبادلہ

اخبار کے مطابق چودھری نثار کو مسلم لیگ ن میں وزیراعظم نواز شریف کے بعد سب سے زیادہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور انہیں موجودہ قومی اسمبلی کے ایوان میں قائدحزب اقتدار کے ساتھ والی نشست دی گئی ہے۔ چودھری نثار علی اجلاسوں میں بھی کھل کر وزیراعظم سے اختلاف کرجاتے ہیں لیکن ان کی مسلم لیگ ن اور اس کی قیادت سے وفاداری کسی بھی شک و شبہ سے بالا تر ہے۔

مزید :

اسلام آباد -