قطر بحران متحدہ عرب امارات نے چھیڑا، واشنگٹن پوسٹ
واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں خفیہ سروس کے ایک امریکی افسر کے حوالے سے شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق قطر بحران کے پیچھے متحدہ عرب امارات کار فرما ہے ۔دعویٰ کیا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات، حکومت قطر کی سرکاری خبر ایجنسی قیو این اے کی ویب سائٹ پر سائبر حملے کے ذریعے غلط معلومات شامل کرتے ہوئے قطر بحران کا موجب بنا ۔
متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ سطحی حکام کی جانب سے مئی میں منظور کئے گئے منصوبے کے مطابق بعض افراد نے قطری قیو این اے ایجنسی کی ویب سائٹ کو ہیک کیا اور امیر قطر کے شیخ تمیم بن حماد ا لثانی کے حوالے سے امریکہ مخالف اور ایران کے حق میں اعلانات کو اس ویب سائٹ پر نشر کر دیا۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے واشنگٹن میں سفیر یوسف الا عطیبہ نے ایک تحریری اعلان کے ذریعے اس خبر کی تردید کی ہے ۔