”آپ نے لندن فلیٹس کی ملکیت تسلیم کر لی اس لیے اب ۔۔۔“ سپریم کورٹ نے شریف خاندان کی بڑی غلطی کی نشاندہی کر دی ، وارننگ دیدی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاناما عملدرآمد کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نوازشریف نے لندن فلیٹس کی ملکیت تسلیم کی اس لیے اب اثاثوں کی وضاحت بھی انہیں دینی ہے اور ثبوت بھی فراہم کرنا ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق پاناما عملدرآمد کیس پر قائم تین رکنی بینچ کے سربراہ جسٹس اعجاز افضل نے وزیر اعظم نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث سے استفسار کیا کہ وزیر اعظم نے تقریر میں کہا فلیٹس کے وسائل اور ریکارڈ موجود ہے۔اب جواب سے سارا معاملہ ختم ہو سکتا ہے ، بتا دیں یہ اثاثے ہیں اور یہ وسائل تو معاملہ ختم ہو جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ فلیٹس کی ملکیت کو ثابت کرنا ہو گا اور یہ فیصلہ آپ نے کرنا ہے کہ ملکیت یہاں ثابت کرنی ہے یا ٹرائل کورٹ میں ۔صرف ایک جواب معاملے کو ختم کر دیتا ہے۔