نواز شریف سے بڑے بڑے استعفیٰ نہیں لے سکے ، بلاول بھٹو آپ تو بچے ہیں، درد ہوگا، آپ کے آنسو نکل آئیں گے ,نہیں لے سکیں گے استعفیٰ: طلال چودھری

نواز شریف سے بڑے بڑے استعفیٰ نہیں لے سکے ، بلاول بھٹو آپ تو بچے ہیں، درد ...
نواز شریف سے بڑے بڑے استعفیٰ نہیں لے سکے ، بلاول بھٹو آپ تو بچے ہیں، درد ہوگا، آپ کے آنسو نکل آئیں گے ,نہیں لے سکیں گے استعفیٰ: طلال چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماطلال چودھری نے کہا ہے سیاسی یتیم بار بار وزیراعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہیں اور لنگر کیلئے دربار کے باہر کھڑے بھکاریوں کی طرح سپریم کورٹ آ جاتے ہیں، انصاف نہیں اقتدار لینے آتے ہیں، آپ کو یتیم اور لولے لنگڑا عوام نے کیا ۔انہوں نے چیئرمین پیپلزپارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا’بلاول صاحب آپ کہہ رہے ہیں کہ استعفیٰ لیں گے، استعفیٰ لینا آتا ہے ، میرا آپ کو مشورہ ہے نوازشریف سے بڑے بڑے بھی استعفیٰ نہیں لے سکے، آپ تو بچے ہیں، یہ مشکل کام ہے ، درد ہوگا، آپ کے آنسو نکل آئیں گے ، آپ نہیں لے سکیں گے استعفیٰ، بلاول آپ جس کے بیٹے ہیں ، ذرا اس سے پوچھیں کہ کرپشن کسے کہتے ہیں‘۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کا کہنا تھا بلاول کرپشن کا پوچھنا ہے تو کرپشن کے آئن سٹائن اپنے والد آصف زرداری سے پوچھو، پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف دونوں سکے کے ایک رخ ہیں اپوزیشن کہتی تھی جے آئی ٹی وزیراعظم سے تحقیقات نہیں کر سکے گی اب جیسی بھی رپورٹ آ گئی ہے اس میں وزیراعظم پر کرپشن کا ثبوت نہیں پیش کر سکی ،جے آئی ٹی قانون کی خلاف ورزی دیکھنے کیلئے بنی تھی وہ خود خلاف ورزی کرتی رہی ،جے آئی ٹی نے اپنے اصولوں کی خلاف وزری کر کے اپنے رشتہ داروں کو فائدہ پہنچایا۔انہوں نے کہا پاناما کیس ایک سازش ہے جس کے تانے بانے بیرون ملک سے ملتے ہیں اوریہ سازشی عناصر سی پیک منصوبے کو ختم کرانا چاہتے ہیں،طلال چودھری نے کہا 2013 کے الیکشن میں نواز شریف بھاری مینڈیٹ سے اقتدار میں آئے ہیں سازشوں سے نہیں جائیں گے۔

 

مزید :

قومی -