دنیا کی بہترین ایئر لائن کا ایوارڈ جیتنے والی قطر ایئر ویز نے کرایوں میں40فیصد تک رعایت کا اعلان کر دیا

دنیا کی بہترین ایئر لائن کا ایوارڈ جیتنے والی قطر ایئر ویز نے کرایوں ...
دنیا کی بہترین ایئر لائن کا ایوارڈ جیتنے والی قطر ایئر ویز نے کرایوں میں40فیصد تک رعایت کا اعلان کر دیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )دنیا کی بہترین ایئر لائن کا ایوارڈ جیتنے والی قطر ایئر ویز نے دنیا بھر میں اپنے صارفین کیلئے کرایوں پر 40فیصد تک رعایت کا اعلان کر دیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق”2017 ءسکائی ٹریکس ورلڈ ایئر لائن ایوارڈ جیتنے والی فضائی کمپنی قطر ایئر ویز نے ”دنیا کی بہترین ایئر لائن کیساتھ سفر کریں“ کے نام سے گلوبل مہم کا آغاز کر دیا جس کے تحت صارفین کو 40فیصد تک ڈسکاﺅنٹ دیا جائے گا ۔قطر ایئر ویز کو گزشتہ ماہ پیرس میں ہونے والے ایئر شو کے دوران سال کی بہترین ایئر لائن ، دنیا کی بہترین بزنس کلاس ، مشرق وسطیٰ میں بہترین ایئر لائن اور دنیا کی بہترین فرسٹ کلاس ایئر لائن لاﺅنج کی کیٹیگریز پر اس ایوارڈ سے نوازا گیا تھا ۔

قطر ایئر ویز کے اعلامیہ کے مطابق 10جولائی سے 19جولائی تک اکانومی کلاس میں سفر کرنے والوں کو 40فیصدجبکہ 10دسمبر تک پریمئنر کلاس میں سفر کرنے والوں کو بھی 40فیصد تک رعایت دی جائے گی ۔اسی دورانیے میں پاکستان سے امریکا جانے والے مسافر 2لاکھ 53ہزار 490 پاکستانی روپے ، برطانیہ کیلئے 1لاکھ 90ہزار 960، جرمنی سے 1لاکھ 98ہزار 90روپے اور تھائی لینڈ سے 1لاکھ 4ہزار 890روپے سے شروع ہونے والے بزنس کلاس کے کرایوں کو بھی بک کرا سکیں گے ۔

قطر ایئر ویز کے چیف کمرشل آفیسر کا کہنا ہے کہ ایئر لائن نے گزشتہ چند ماہ کے دوران بہت ساری کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔” 2017ءکیلئے دنیا کی بہترین ایئر لائن کا ایواڈ جیتنے کے علاوہ قطر ایئر ویز کا نام دنیا کی بہتری بزنس کلا س فراہم کرنے والی ایئر لائنز ، مشرق وسطیٰ میں بہترین ایئر لائن اور دنیا کا پہلا بہترین فرسٹ کلا س ایئر لائن لاﺅنج رکھنے والی فضائی کمپنی بھی قرار دیا گیا ہے “۔

انہوںنے کہا کہ آج ہم اپنی ان کامیابیوں کو دنیا بھر میں موجود اپنے مسافروں کے ساتھ منا کر خوش ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اس منفرد آفر سے ہمارے ساتھ سفر کرنے والے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے ۔

مالی سال 2017ءکیلئے شائع ہونے والے سالانہ رپورٹ کے مطابق قطر ایئر ویز دنیا کی تیزی سے ترقی کرنے والی ایئر لائن ہے جس کا خالص منافع 541ملین ڈالر ہے جس میں ہر سال 21.7فیصد اضافہ ہو رہا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ ایئر لائن کی سالانہ آمدن میں 10.4فیصد اضافہ بھی بڑی کامیابی ہے۔

199جدید طیاروں پر مشتمل تیزی سے ترقی کرنے والی قطر ایئر لائن کے بارے توقع کی جا رہی ہے کہ 2017ءکے اختتام تک تھائی لینڈ کے شہر چیانگ میے،متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی ، فرانسیسی شہر نیس ، سکوبجی اور دیگر شہروں سمیت 150منازل سے زائد تک پھیل جائے گی ۔قطر ایئرویز کے آپریشن کا حصہ مقامات اور نئی نئی پروموشنز کی تفصیلات کیلئے وزٹ کریں  http://qatarairways.com.qa/ یا یہاں  کلک کر یں۔

مزید : بزنس