قطری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے ،وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے

قطری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے ،وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے
قطری وزیر خارجہ پاکستان پہنچ گئے ،وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمان التھانی پاکستان پہنچ گئے جہاں وہ وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کریں گے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق قطری وزیر خارجہ آج سہ پہر 3بجکر 30منٹ پر اسلام آباد پہنچے جہاں سفارتی پروٹو کول نے ان کا استقبال کیا ۔اپنے دورے کے دوران قطری وزیر خارجہ وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کر کے پاک قطر تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے ۔اس سے قبل قطری وزیر خارجہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کریں گے جس میں مشرق وسطی اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔

مزید خبریں :”سب باتیں چھوڑیں یہ بتائیں کہ کیا وزیر اعظم نے ۔۔۔“پاناما سماعت کے دوران جسٹس عظمت سعید نے وزیر اعظم کے وکیل سے سب سے مشکل سوال پوچھ لیا ، حد سے زیادہ پریشان کر دیا

مزید :

قومی -اہم خبریں -