دنیا بھر میں سب سے زیادہ افرادکی چہل قدمی،ہانک کانگ پہلے نمبر

دنیا بھر میں سب سے زیادہ افرادکی چہل قدمی،ہانک کانگ پہلے نمبر
دنیا بھر میں سب سے زیادہ افرادکی چہل قدمی،ہانک کانگ پہلے نمبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(این این آئی)ایک عالمی تحقیق میں بتایاگیا ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ چہل قدمی کرنے یا پیدل چلنے والے افراد کا تعلق ہانگ کانگ سے ہے، جہاں کے لوگ یومیہ کم سے کم 6 ہزار 880 قدم چلتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک عالمی تحقیق میں بتایاگیا کہ دنیا میں سب سے زیادہ چہل قدمی کرنے یا پیدل چلنے والے افراد کا تعلق ہانگ کانگ سے ہے، جہاں کے لوگ یومیہ کم سے کم 6 ہزار 880 قدم چلتے ہیں۔ایکٹوٹی انکئالٹی کی جانب سے دنیا کے 45 ممالک میں کیے جانے والے سروے سے پتہ چلا کہ سب سے کم چہل قدمی یا پیدل سفر سعودی عرب کے لوگ کرتے ہیں، جب کہ کم چہل قدمی کرنے والے آخری 3 ممالک میں آسٹریلیا، دوسرے اور کینیڈا تیسرے نمبر ہے۔امریکا کا چہل قدمی یا پیدل سفر کرنے والے 45 ممالک میں 30 واں نمبر ہے، جب کہ زیادہ پیدل چلنے والے یا چہل قدمی کرنے والے پہلے 5 ممالک میں ہانگ کانگ پہلے، چین دوسرے، سویڈن، تیسرے، جنوبی کوریا چوتھے اور جمہوریہ چیک پانچویں نمبر پر ہے۔

پیدل چلنے یا چہل قدمی کرنے والی قوموں میں جاپانیوں کا چھٹا نمبر، ترکیوں کا 17 واں، اسرائیلیوں کا 23 واں، جب کہ بھارتیوں کا 38 واں نمبر ہے۔اس سروے میں دنیا کے کل 45 ممالک کا جائزہ لیا گیا، سروے میں پاکستان، بنگلہ دیش، افغانستان، سری لنکا اور بھوٹان جیسے ممالک کو شامل نہیں کیا گیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -