چین پاکستان میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرنیوالا ملک بن گیا

چین پاکستان میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرنیوالا ملک بن گیا
چین پاکستان میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرنیوالا ملک بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (آن لائن) ملک میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں پانچ فیصد اضافہ جبکہ چین پاکستان میں سب سے زیادہ براہ راست سرمایہ کاری کرنے والا ملک بن گیا۔ سٹیٹ بنک کی جانب سے حال ہی میں جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2016-17 کے اختتام پر پاکستان میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں پانچ فیصد اضافے کے ساتھ 2.41 ارب ڈالر رہی ۔

پاکستان میں سال 2007-08 میں سب سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری دیکھی گئی جو کہ 5.4 ارب ڈالر تھی تاہم 2008 کے بعد توانائی بحران ‘ گورننس اور سکیورٹی کے مسائل کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی ہونا شروع ہو گئی تھی رواں سال غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جس میں 49 فیصد سرمایہ کاری دوست ملک چین کی جانب سے کی جا رہی ہے ۔

چین نے مالی سال 2017 میں 1.86 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی اس کے بعد ہالینڈ نے 463 ملین ڈالر ‘ ترکی نے 136 ملین ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ 2017 میں ناروے ‘ مصر ‘ برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری میں کمی دیکھی گئی ۔ 

مزید :

بزنس -