وزیراعظم کا وہ انتہائی قریبی دوست جس نے جے آئی ٹی کے سامنے دھوکہ دیا، سینئر صحافی نے نام بتادیا

وزیراعظم کا وہ انتہائی قریبی دوست جس نے جے آئی ٹی کے سامنے دھوکہ دیا، سینئر ...
وزیراعظم کا وہ انتہائی قریبی دوست جس نے جے آئی ٹی کے سامنے دھوکہ دیا، سینئر صحافی نے نام بتادیا

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاناما کیس کی دوبارہ سپریم کورٹ میں سماعت شروع ہوتے ہی کچھ تجزیہ نگاروں نے کچھ ایسی شخصیات کی طرف انگلیاں اٹھانا شروع کردی ہیں جنہوں نے مبینہ طورپر نوازشریف کیخلاف جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کو شواہد پیش کیے اور اس میں ایک وفاقی وزیر کا نام بھی آرہاتھا تاہم اب سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے ایسے شخص کا نام لے لیا کہ ہرکوئی حیران رہ گیا۔

نجی ٹی وی چینل نیوزون کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہاکہ پوراخاندان جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوتا رہا لیکن اب ان ارکان کی شخصیت پر بونگے الزامات لگائے جارہے ہیں کہ بات سچ ہے لیکن پانچ کی چوری پکڑنے تھی ، اب نے دس ہزار کی کیوں پکڑی ؟ اگر رپورٹ ان کے حق میں آجاتی توپورے ملک میں ناچتے پھرتے۔اُنہوں نے بتایاکہ سواسال سے پاناما سیاپے کی وجہ سے ملک رکاہواہے اور دنیا بھر میں فونٹ کی وجہ سے تماشا بنا ہواہے حالانکہ کچن کابینہ کے دوسے تین وزراء نے حکومت کیخلاف جے آئی ٹی میں کافی کام کیا کیونکہ وہ خود امیدواروں میں ہیں، چوہدری نثاران لوگوں میں شامل نہیں۔شاہد مسعود نے دعویٰ کیا کہ میاں نوازشریف کے انتہائی قریبی دوست نوید ملک نے جے آئی ٹی کیساتھ بہت تعاون کیا، ان کو زیادہ لوگ جانتے ہی نہیں ، اب تحقیقات کریں گے ، سورج مکھی کے پودوں کی طرح حکومت کو اپنا انجام دکھائی دے رہاہے ۔

مزید : اسلام آباد