گوجرانوالہ کے سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹروں کا کارنامہ ، مریض کو لاش کے ساتھ لٹا دیا

گوجرانوالہ کے سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹروں کا کارنامہ ، مریض کو لاش کے ساتھ لٹا ...
گوجرانوالہ کے سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹروں کا کارنامہ ، مریض کو لاش کے ساتھ لٹا دیا

  

گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) گوجرانوالہ کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹروں کی سنگین غفلت کا ایک اور ثبوت سامنے آگیا جہاں بستروں کی کمی کی وجہ سے مریض کو لاش کے ساتھ لٹا دیا گیا ۔

نیو نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹروں نے مریض کو علیحدہ بستر دینے کی بجائے لاش کے ساتھ لیٹا کر علاج شروع کر دیا ۔وارڈ نمبر 10میں سانس کی بیماری کے باعث زیر علاج مریض دم توڑ گیا جس کی لاش مردہ خانے منتقل کرنے کی بجائے ڈاکٹروں نے نئے آنے والے مریض کو اس کے ساتھ لٹا دیا ۔ اس اقدام پر وارڈ میں موجود دیگر مریضوں اور لواحقین میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مریضوں کے علاج معالجے میں کاہلی کے حوالے سے پہلے بھی خبریں منظر عام پر آتی ہیں مگر حالیہ ویڈیو نے تو ڈاکٹروں کی سنگین غفلت کاپول کھول کر رکھ دیا ہے۔

مزید : گوجرانوالہ