ملک ریاض نےقومی ٹیم پر پیسوں کی بارش کر دی،تاریخ رقم کر دی

ملک ریاض نےقومی ٹیم پر پیسوں کی بارش کر دی،تاریخ رقم کر دی
ملک ریاض نےقومی ٹیم پر پیسوں کی بارش کر دی،تاریخ رقم کر دی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بحریہ ٹاﺅن کے بانی ملک ریاض نے چیمپئنر ٹرافی جیت کر ملک کا نام روشن کرنیوالے کپتان سرفرازاحمد اور فخر زمان کو بحریہ ٹاﺅن میں ایک ایک کنال کے پلاٹ دینے کا اعلان کردیا ہےجبکہ تمام کھلاڑیوں کو 10،10 لاکھ اور گزشتہ سال کیلئے قومی ٹیسٹ ٹیم کیلئے  پاکستان کرکٹ بورڈ کو  پچاس ہزار پاﺅنڈبھی دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاﺅن میں قومی کرکٹرز کے اعزاز میں تقریب ہوئی جس میں کھلاڑیوں کے علاوہ ٹیم کی انتظامیہ اور سلیکٹرز نے بھی شرکت کی ،تقریب میں کھلاڑیوں نے چیمپئنز ٹرافی جیتنےپراپنے تاثرات کا اظہار کیا۔تقریب میں ملک ریاض کی جانب سے تمام کھلاڑیوں کو انتہائی شاندار کارکردگی دکھانے پر اور قوم کا سر پوری دنیا میں فخر سے بلند کرنے پر  10،10لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے گئےجبکہ سرفراز احمد اور فخرزمان کو بحریہ ٹاون میں ایک ایک کنال کا پلاٹ بھی دیا گیا۔دوسری جانب ملک ریاض نے گزشتہ سال کیلئے قومی ٹیسٹ ٹیم کیلئے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کو پچاس ہزار پاﺅنڈ دیئے ہیں ۔

مزید : کھیل