پاکستان بارکونسل کا وزیراعظم،وزیراعلیٰ پنجاب،وزیرخزانہ سے استعفے کا مطالبہ،کل ملک گیر ہڑتال کا اعلان

پاکستان بارکونسل کا وزیراعظم،وزیراعلیٰ پنجاب،وزیرخزانہ سے استعفے کا ...
پاکستان بارکونسل کا وزیراعظم،وزیراعلیٰ پنجاب،وزیرخزانہ سے استعفے کا مطالبہ،کل ملک گیر ہڑتال کا اعلان

  

لاہور  (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان بار کونسل نے کل ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا،بارکونسل کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے جے آئی ٹی،سپریم کورٹ کیخلاف مہم چلانےوالوں پرتوہین عدالت کی کارروائی کی جائے، حکمران جماعت کو عدالت کا وقار مجروح کرنے نہیں دیں گے،پاکستان بار کونسل کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے پاکستان بار کونسل سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے،وزیراعظم،وزیراعلیٰ پنجاب اوروزیرخزانہ فوری مستعفی ہوجائیں اورتوقع ہے سپریم کورٹ جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں ان کو نااہل کردے گی ،رپورٹ کی روشنی میں مدعاعلیہان کےخلاف نیب کارروائی کرے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے ملک میں قانون کی حکمرانی کیلئے آل پاکستان وکلا کنونشن بلانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

مزید : لاہور