”جب پہلی مرتبہ پی ایس ایل منعقد کروانی تھی تو 50لاکھ کی فوری ضرورت تھی ورنہ ٹورنامنٹ نہ ہوتا ، پریشان ہو کر میں نے اس پاکستانی کو کال کی تو آگے سے اس نے فوراُُ کہا آپ تیاری کریں ابھی پیسے پہنچ رہے ہیں “یہ پاکستانی کون تھا ؟ نجم سیٹھی نے پہلی مرتبہ راز سے پردہ اٹھا دیا

”جب پہلی مرتبہ پی ایس ایل منعقد کروانی تھی تو 50لاکھ کی فوری ضرورت تھی ورنہ ...
”جب پہلی مرتبہ پی ایس ایل منعقد کروانی تھی تو 50لاکھ کی فوری ضرورت تھی ورنہ ٹورنامنٹ نہ ہوتا ، پریشان ہو کر میں نے اس پاکستانی کو کال کی تو آگے سے اس نے فوراُُ کہا آپ تیاری کریں ابھی پیسے پہنچ رہے ہیں “یہ پاکستانی کون تھا ؟ نجم سیٹھی نے پہلی مرتبہ راز سے پردہ اٹھا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ایک وقت میں ہمارے لیے پاکستان میں سپر لیگ کروانے کا خواب خطرے میں پڑتا نظر آرہا تھا ۔ ”ہمیں سپر لیگ منعقد کرانے کیلئے پچاس لاکھ کی ضرورت تھی ورنہ ٹورنامنٹ نہ ہوتا ، پریشان ہو کر میں نے ملک ریاض کو فون کیا تو انہوں نے ٹیم کیلئے پچاس ہزار پاﺅنڈ دیے“۔

اے آر وائے نیوز کے مطابق بحریہ ٹاﺅن میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی قومی ٹیم کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہناتھا کہ لوگوں نے کہا تھا کہ پاکستان سپر لیگ لاہور میں نہیں ہو سکتی مگر ہم نے ادھر بھی کروادی ۔ ان کا کہنا تھاکہ قومی ٹیم بہترین ٹریننگ کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی میں کامیاب ہوئی ۔ ہمیں ملک اور بچوں کے بارے میں مثبت سوچنا چاہیے۔
تقریب کے دوران بحریہ ٹاﺅن کی جانب سے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو 10,10لاکھ کے چیک جبکہ کپتان سرفراز احمد اور اوپنر فخر زمان کو ایک ایک کنال کے پلاٹ بھی دیے گئے ۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ ملک ریاض غریبوں کے مسئلے میں ہمیشہ مددم کیلئے تیار ہوجاتے ہیں ۔انہوں نے ٹیسٹ ٹیم کیلئے پچاس ہزار پاﺅنڈڈ دیئے تھے۔”ملک ریاض نے آج تک کسی کی مدد کرنے کے حوالے سے انکار نہیں کیا “۔

بحریہ ٹاؤن میں ملک ریاض کی جانب سے پاکستانی قومی ٹیم کے اعزاز میں خصوصی تقریب آپ بھی دیکھئے:

مزید :

کھیل -