صوبائی محکمہ پنجاب پی اینڈ ڈی نے 2ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کیلئے 9 ارب 46کروڑ21لاکھ 5ہزار روپے کی منظوری دیدی
لاہو ر(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے چوتھے اجلاس میں انرجی اور ہیلتھ سیکٹرز کی2ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کے لئے 9 ارب 46کروڑ21لاکھ 5ہزار روپے کی منظوری دے دی ۔
تفصیل کے مطابق صوبائی ورکنگ پارٹی کے چوتھے اجلاس میں جن 2 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں جنوبی پنجاب میں خادم پنجاب اجالا پروگرام کیلئے 8 ارب 96 کروڑ 92لاکھ 69 ہزار روپے ،میو ہسپتال اور جنرل ہسپتال لاہور میں قائم شدہ بلڈ یونٹس کی اپ گریڈیشن اور فیصل آباد میں ریجنل بلڈ سنٹر کے قیام کیلئے 49 کروڑ 28 لاکھ36 ہزار روپے کی منظوری دیدی گئی ہے ۔