حکومت تیزاب حملوں کی سزا میں سختی لائے:میئر لندن

حکومت تیزاب حملوں کی سزا میں سختی لائے:میئر لندن
حکومت تیزاب حملوں کی سزا میں سختی لائے:میئر لندن

  

لندن (صباح نیوز)میئر لندن صادق خان نے شہر میں تیزی کے ساتھ بڑھتے ہوئے تیزاب کے حملوں کے حوالے سے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ تیزاب کے حملوں کی سزا میں سختی لائے۔

امریکہ کا 15 ہزار عارضی ویزے جاری کرنے کا اعلان

غیرملکی میڈیا کے مطابق میئر لندن صادق خان کا کہنا ہے کہ تیزاب کے حملوں کے خلاف زیرو ٹالیرنس اپروچ اپنانا ہوگی۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ججز تیزاب کے حملوں میں ملوث مجرموں کو اسی سختی سے نمٹیں جس طرح دیگر ہتھیار رکھنے والوں سے نمٹا جاتا ہے۔صادق خان کا کہنا تھا کہ لندن بھر میں ہونے والے تیزاب حملوں کے باعث موٹر سائیکل چلانے والے خوف زدہ ہیں، خاص کر ڈلیوری ڈرائیورز جنہیں تیزاب حملوں کا شکار بنایا گیا ۔واضح رہے کہ ڈلیوری ڈرائیورز نے میئر لندن سے ملاقات کرنے کیلئے کہا ہے جس میں ڈرائیورز کو درپیش خطرات سے انہیں آگاہ کیا جائے گا۔

مزید : بین الاقوامی