واشنگٹن میں کیپیٹل ہل کے باہر فائرنگ اور کا ر بم دھماکہ، ملزم گرفتار

واشنگٹن میں کیپیٹل ہل کے باہر فائرنگ اور کا ر بم دھماکہ، ملزم گرفتار
واشنگٹن میں کیپیٹل ہل کے باہر فائرنگ اور کا ر بم دھماکہ، ملزم گرفتار

  

واشنگٹن (صباح نیوز)امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں کیپیٹل ہل کے باہر فائرنگ اور کاربم دھماکہ  ہوا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

امریکہ کا 15 ہزار عارضی ویزے جاری کرنے کا اعلان

امریکی میڈیا کے مطابق پولیس نے کیپیٹل ہل کے باہر مشتبہ کار کو رکنے کا اشارہ کیا۔ لیکن ڈرائیور نہیں رکا جس پر پولیس نے مشتبہ ڈرائیور کا پیچھا کیا۔پولیس نے کانگریس لائبریری کے باہرگاڑیاں کھڑی کرکے سڑک بلاک کردی جس پر ڈرائیور نے اپنی گاڑی پولیس وین سے ٹکرا دی۔ پولیس نے فائرنگ کرکے ڈرائیور کو قابو میں کرلیا۔کار کو کنٹرولڈ دھماکے  سے تباہ کرکے علاقے کو بڑی تباہی سے بچالیا گیا۔ پولیس نے ڈرائیور سے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید : بین الاقوامی