پیروں کی ایسی ساخت والے لوگ مارکیٹنگ اور بھاگ دوڑ والے کاموں میں فٹ نہیں ہوتے ،ایک دلچسپ اور حیران کن تجربہ

پیروں کی ایسی ساخت والے لوگ مارکیٹنگ اور بھاگ دوڑ والے کاموں میں فٹ نہیں ہوتے ...
پیروں کی ایسی ساخت والے لوگ مارکیٹنگ اور بھاگ دوڑ والے کاموں میں فٹ نہیں ہوتے ،ایک دلچسپ اور حیران کن تجربہ

  

لاہور(نظام الدولہ)ایک بارمیں دوست کے آفس میں بیٹھا تھا کہ اس دوران ان کے ایک ماتحت اندر آئے تو حسب عادت میری نظر انکے پیروں پر پڑگئی۔انہوں نے چپل پہن رکھی تھی اس لئے انکے پیروں کی ساخت دیکھنا مشکل نہیں لگا۔ وہ چلے گئے تو میں نے اپنے دوست کو ان صاحب کے مزاج سے مطلع کرنا شروع کردیا تو وہ چونک کر بولے کہ آپ کا اندازہ یا قیافہ بالکل درست ہے ،یہ صاحب خود کو انتھک کہتے ہیں لیکن کوئی کام کہہ دو تو ساتھ دو دن انہیں آرام بھی کرنا پڑتا ہے،میں تو انہیں مارکیٹنگ میں رکھ کر پچھتا رہا ہوں۔ میرے دوست کے اس ماتحت کے پائوں محرابی نما تھے۔ایسے لوگوں کا دعویٰ ہوتا ہے کہ وہ بہت سوشل اور انتھک ہیں لیکن یہ آرام طلب بھی ہیں اور ایسے لوگ مارکیٹنگ کے کاموں میں زیادہ کامیاب نہیں ہوتے۔اگر ایسے لوگوں کو بھاگ دوڑ کے کاموں میں لگا دیا جائے تواگلے روز یہ تھکن اتارنے پر لگ جائیں گے۔

انسان اپنے پیروں سے پہچانا جاتا ہے اور اس میں کوئی مبالغہ نہیں ہے کہ پائوں دیکھ کر انسانی شخصیت کے راز بتانے والے اس علم کو سائنسی بنیادوں پر تسلیم کرتے اور اس پر کافی تحقیق کرچکے ہیں ۔پاو ¿ں اپنی بناوٹ میں کئی قسم کے ہوتے ہیں ۔ان میں ایک پاو ¿ں محراب نما بھی ہوتا ہے ۔انگوٹھے سے ایڑھی کے درمیان تک تلوے کی جگہ یوں اٹھی ہوتی ہے جسے دیکھ کر محراب کا گمان ہوتا ہے ۔پاو ¿ں شناسی کے ماہرین اسکو آرچ فٹ کہتے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ ایسے پاو ¿ں کے حاملین اندرسے بہت مضبوط ہوتے ہیں،جتنی محراب و گہرائی ہوگی ،اس کی باطنی مضبوطی کا تعلق اس کی پیمائش سے جڑا ہوگا۔ ایسے لوگ خود کو محظوظ کرنے کے لئے کافی وقت نکال لیتے ہیں لیکن اسکا مطلب یہ نہیں کہ ایسے لوگ تنہائی پسند ہوتے ہیں ۔تاہم ایسے لوگوں کو اگر کسی پارٹی وغیرہ میں جانا پڑجائے یا شادی بیاہ بھگتانا پڑجائے یعنی مشقت کرنی پڑجائے تو اگلا دن آرام سے گزارنا پسند کرتے ہیں ۔ایسے لوگ دوسروں پر انحصار بہت کم کرتے ہیں ،زیادہ تر خود ہی اپنے کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔لہذا ٹیم ورک پیدا کرنے کے لئے کسی ایسے شخص پر انحصار نہیں کرنا چاہئے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس