شاداب بہترین لیگ سپنر ہے، جس کی باؤلنگ میں بہت ورائٹی اوربہترین گگلی ہے: یاسر شاہ

شاداب بہترین لیگ سپنر ہے، جس کی باؤلنگ میں بہت ورائٹی اوربہترین گگلی ہے: یاسر ...
شاداب بہترین لیگ سپنر ہے، جس کی باؤلنگ میں بہت ورائٹی اوربہترین گگلی ہے: یاسر شاہ

  

لندن(صباح نیوز)قومی ٹیم کے تجربہ کار لیگ سپنر یاسر شاہ نے کہا کہ شاداب بہترین لیگ سپنر ہے، جس کی باؤلنگ میں بہت ورائٹی اوربہترین گگلی ہے،جس کو سپن باؤلنگ پر مزید مہارت حاصل کرنے کے لیے 4روزہ کرکٹ کھیلناہوگی۔

بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کا کرکٹر محمد شامی پر حملہ

تفصیلات کے مطابق ایک انٹر ویو میں یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے بہت فخر کی بات ہے کہ قومی ون ڈ ے ٹیم میں ایک ایسا نوجوان سپنر موجود ہے جو بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کررہاہے،شاداب ایک بہترین لیگ سپنر ہے جس کی بالنگ میں بہت ورائٹی موجود ہے، اس کے پاس بہترین گگلی ہے اور وہ عمدہ فلپراور سلائیڈر بھی کرسکتا ہے،میں یہ اس لیے جانتا ہوں کیوں کہ ہم نے ایک ساتھ پریکٹس سیشن کیے ہیں۔یاسر کا مزید کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ شاداب مزید بہتر ہوجائے گا لیکن اس کے لیے سب سے پہلے اسے بالنگ کرتے ہوئے صبر کا مظاہرہ کرنا سیکھنا ہوگا اور یہ صرف ٹیسٹ کرکٹ ہی اسے سکھا سکتی ہے،میں اسے نصیحت کروں گا کہ وہ 4روزہ کرکٹ زیادہ سے زیادہ کھیلے، یہ اسے ٹیسٹ کرکٹ میں مدددے گی کیوں کہ اس میں کامیابی کے لیے آپ کو بے تحاشہ صبر دکھانا ہوتا ہے،لمبے سپیل اسے سکھائیں گے کہ اسے ٹیسٹ کرکٹ میں کامیابی کے لیے کیا کرنا ضروی ہے ۔

مزید : کھیل