دبئی میں مردان کرکٹ اکیڈمی کا قیام عمل میں آگیا

دبئی میں مردان کرکٹ اکیڈمی کا قیام عمل میں آگیا
دبئی میں مردان کرکٹ اکیڈمی کا قیام عمل میں آگیا

  

دبئی (عطیہ مصطفےِ سے)پاکستان کی طرح یواےای میں بھی کرکٹ کا شوق عروج پر ہے اور پاکستانی کرکٹ ٹیم اسکو بھی اپنا ہوم گراؤنڈ ہی سمجھتی ہے ۔ اس کا بات کا سب سے بڑا ثبوت ہمیں دیارغیر میں بسنے والے بچوں اور بڑوں کے شوق سے ملتا ہے ،اس شوق کی تکمیل اور کرکٹ کے مزید بہتر مستقبل کے لۓ پاکستان ایسوسی ایشن کے اشتراک سے مردان کرکٹ اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا گیا جس کا مقصد یواے ای میں کرکٹ کا فروغ اور بچوں میں جسمانی کھیلوں کا فروغ ہے ۔

مردان کرکٹ اکیڈمی کے قیام میں نمایاں کردار ادا کرنے والوں میں دبئی ذلمی کے کھلاڑی راحت اللۂ میار، بزنس مین وسوشل ورکر ممتاز خان سینہ یوسفزئی ممتاز بزنس مین حاجی امیر حسن اور بھارتی بزنس مین مسٹر خلیل کے نام قابل زکر ہیں ۔نیئر شہزاد عباسی جو کہ دبئی زلمی کے کوچ ہیں کے علاوہ دیگر اہم شخصیات نے بھی تعاون کیا ہے ۔اس ایونٹ میں بچوں کا جوش وخروش قابل ستائش تھا۔ پاکستانی کمیونٹی نے اس اکیڈمی کو کھیل کے میدان میں ایک بہترین قدم قرار دیا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوۓ راحت اللۂ میار اور ممتاز خان سینہ یوسفزئی نے قومی ہیرو فخر زمان کا خاص شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ انہوں نے کرکٹ کے فروغ کے لۓ ہر ممکن تعاون کا وعدہ کیا ہے ۔

مزید : عرب دنیا