جونیئر ورلڈ سنوکر چیمپئن نسیم اختر کا وزیر اعظم سے پڑھائی کے لئے سکالر شپ کا مطالبہ

جونیئر ورلڈ سنوکر چیمپئن نسیم اختر کا وزیر اعظم سے پڑھائی کے لئے سکالر شپ کا ...
جونیئر ورلڈ سنوکر چیمپئن نسیم اختر کا وزیر اعظم سے پڑھائی کے لئے سکالر شپ کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(صباح نیوز)جونیئر ورلڈ سنوکر چیمپئن نسیم اختر نے وزیر اعظم سے پڑھائی کے لیے سکالر شپ دینے کا مطالبہ کردیا ۔

”جب پہلی مرتبہ پی ایس ایل منعقد کروانی تھی تو 50لاکھ کی فوری ضرورت تھی ورنہ ٹورنامنٹ نہ ہوتا ، پریشان ہو کر میں نے اس پاکستانی کو کال کی تو آگے سے اس نے فوراُُ کہا آپ تیاری کریں ابھی پیسے پہنچ رہے ہیں “یہ پاکستانی کون تھا ؟ نجم سیٹھی نے پہلی مرتبہ راز سے پردہ اٹھا دیا
تفصیلات کے مطابق چین کے شہر بیجنگ میں میزبان حریف کو ہرا کر انڈر 18 سنوکر چیمپئن بننے والے نسیم اختر سے وطن واپسی پر جب صحافی نے مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے سوال کیا تو نسیم اختر کا کہنا تھا کہ میں حال ہی میں ورلڈ چیمپئن بنا ہوں اور وزیر اعظم نواز شریف سے اپیل کرتا ہوں کہ مجھے سکالر شپ دی جائے تاکہ میں مزید اعلی تعلیم حاصل کرسکوں۔واضح رہے کہ ساہیوال سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کھلاڑی نسیم اختر نے انٹرنیشنل بلیئرڈز اینڈ سنوکر فیڈریشن (آئی بی ایس ایف) ورلڈ انڈر 18 اسنوکر چیمپین شپ کے فائنل میں چین کے کھلاڑی پی فن لی کو شکست دے کر پاکستان کوسنوکر کا عالمی چمپیئن بنایا تھا جبکہ اس قبل انہوں نے اسرائیلی کیوسٹ کو آوٹ کلاس کر کے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی ۔

مزید :

کھیل -