امریکانے ایران پر بیلسٹک میزائیل پروگرام جاری رکھنے پرنئی اقتصادی پابندیاں عائدکر دی
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکانے ایران پر بیلسٹک میزائیل پروگرام جاری رکھنے پرنئی اقتصادی پابندیاں عائدکر تے ہوئے غیرقانونی،مجرمانہ سرگرمیوں پر18ایرانی کمپنیوں اورافراد کو بلیک لسٹ کر دیا ،
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکانے ایران پرنئی اقتصادی پابندیاں عائدکرکے18ایرانی کمپنیوں اورافراد کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے موقف اپنا یا ہے کہ کچھ افرادامریکی،یورپی سوفٹ ویئرپروگرامزچوری کرکے ایرانی حکومت کوفروخت کرتے تھے اور ان چوری شدہ سوفٹ ویئر ز کے زریعے ایرانی حکومت اپنے بیلسٹک میزائل پروگرام کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور امریکا کو اس مسئلہ پر شدید تحفظات ہیں ۔
امریکی محکمہ خارجہ نے ایران کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ایران کو کسی طور پر بھی بیلسٹک میزائل کی تیاری نہیں چاہتا کیونکہ ایٹمی ہتھیاروں کے غیر متواز ن طور پر بڑھوتر ی ہونے سے خطے میں امن کے عدم استحکام کا اندیشہ پیدا ہو رہا ہے اور امریکا ایران پر مزید اقتصادی پابندیاں عائد کر سکتا ہے