پاک ترک فوجی تعلقات، ترکی نے ائرچیف سہیل امان کو لیجن آف میرٹ ایوارڈ سے نواز دیا

پاک ترک فوجی تعلقات، ترکی نے ائرچیف سہیل امان کو لیجن آف میرٹ ایوارڈ سے نواز ...
پاک ترک فوجی تعلقات، ترکی نے ائرچیف سہیل امان کو لیجن آف میرٹ ایوارڈ سے نواز دیا

  

انقرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان کو ترکی اور پاکستان کے درمیان فضائی تعاون کے لیے خدمات کے اعتراف میں ترکی کے لیجن آف میرٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔پاک فضائیہ کے سربراہ کو ان کے دورہ ترکی کے موقع پر دیا گیا جہاں ان کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

قطر ی وزیر خارجہ کی وزیر اعظم سے ملاقات، خلیج بحران حل کے لئے پاکستان سے مدد کی اپیل،صورت حال پر تشویش ہے ، مخلصانہ کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں : نواز شریف

تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان جو ان دنوں ترکی کے دورے پر ہیں کل ترک فضائیہ کے ہیڈ کوراٹر میں منعقد ہونے والی تقریب میں دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون کو فروغ دینے اور مختلف مشترکہ منصوبوں کو شروع کرنے کے اعتراف کے طور پرلیجن آف میرٹ سے نوازہ گیا۔ ایئر چیف مارشل سہیل امان جیسے ہی ترک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹر پہنچے تو ترک ائیر چیف عابدین اونال نے ان کا استقبال کیا اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ دونون ممالک کی فضائی کے سربراہ نے اس موقع پر تفصیلی بات چیت کی اور دونوں ممالک کی فضائیہ کے درمیان تعاون کے مختلف منصوبوں پر غور کیا۔بعدازاںپاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کو لیجن آف میرٹ ایوارڈدینے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

اس موقع پرایئر چیف مارشل سہیل امان نے خطاب کرتے ہوئے ان کو دیے جانے والے " لیجن آف میرٹ ایوارڈ" پر ترکی کی مسلح افواج کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ان کے لیے ایک ایسا اعزاز ہے جس کا وہ زندگی بھر احترام کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان یہ تعلقات ایک اس نہج پر پہنچ چلے ہیں جہاں پر دیگر ممالک کا پہنچنا ممکن نہیں ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان یہ تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ فروغ پاتے رہیں گے۔ ہم جس طریقے سے ترکی کی 15 جولائی اور دیگر مشکلات میں ترکی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں بالکل اسی طرح ترکی نے ہمارا ہر مشکل میں ساتھ دیا ہے۔ ہمیں ترکی کی دوستی پر فخر ہے۔ اس وقت ترکی کو شام کے ساتھ ملنے والی سرحدوں پر دہشت گرد ی کا سامنا ہے۔ ترکی نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فرات ڈھال کے نام سے جو فوجی آپریشن شروع کررکھا ہے ہم اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ترکی کو ہر طرح کا تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

تقریب سے ترک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل عابدین اونال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے تعلقات دنیا کے لیے ایک مثال کی حیثیت رکھتے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان یہ تعلقات ماضی سے چلے آرہے ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ ان تعلقات میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ان تعلقات کو فروغ دینے میں دونوں ممالک کے عوام اور خاص طور پر افواج نے بڑا اہم کردارا ادا کیا۔ دونوں ممالک کی افواج ایک دوسرے سے قریبی تعاون کرتے ہوئے کئی ایک پراجیکٹ کو پایہ تکمیل تک پہنچا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کسی قسم کے مفاد کا خیال رکھے بغیر ایک دوسرے سے گہرا تعاون کررہے ہیں جبکہ دنیا میں اس وقت مفاد پر دوستی کی جا رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ دوستی مضبوط بنیادوں پر استوار ہے۔

اس سے قبل پاکستان فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کی قیادت میں پاکستان کا اعلیٰ سطحی عسکری وفد ترکی پہنچا۔استنبول میں تھوڑی دیر قیام کے بعد پاکستانی وفد انقرہ پہنچاجہاں پر سفیر پاکستان سہیل محمود اور ترک فضائیہ کے حکام نے ان کا استقبال کیا ائیر چیف سہیل امان اپنی مصروفیات کا آغاز اتاترک کے مزار پر حاضری سے کیا اور مزار پرمنعقد ہونے والی تقریب میں پھول چڑھائے۔

مزید : قومی /اہم خبریں