پانامہ کیس کا فیصلہ دونمبری کے ماہر شریف خاندان اور ان کے درباریوں کی سیاسی موت ثابت ہو گا: اعجا زاحمد چوہدری

پانامہ کیس کا فیصلہ دونمبری کے ماہر شریف خاندان اور ان کے درباریوں کی سیاسی ...
پانامہ کیس کا فیصلہ دونمبری کے ماہر شریف خاندان اور ان کے درباریوں کی سیاسی موت ثابت ہو گا: اعجا زاحمد چوہدری

  

لاہور ( آن لائن) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجا زاحمد چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے بعد جے آئی ٹی نے بھی پوری شریف فیملی کو چور اور جعلساز قراد دے دیا ہے ، پانامہ کیس کا فیصلہ دونمبری کے ماہر شریف خاندان اور ان کے درباریوں کی سیاسی موت ثابت ہو گا ۔

سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں ملوث کئے جانے پر عمر اکمل سیخ پا،نام اچھال کر تذلیل کی گئی،معافی نہ مانگی تو قانونی نوٹس ارسال کروں گا،قومی بیٹسمین

تفصیلات کے مطابق اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ کرپٹ شریف فیملی اور موٹو گینگ کواپنا اگلا ٹھکانہ جیل نظر آرہا ہے ،پانامہ چور حکمران اب احتساب سے نہیں بچ سکتے اور اس دفعہ قوم شر یف فیملی کو جدہ بھا گنے نہیں دے گی۔عمران خان نے نواز شریف اور ان کے بچوں کی کرپشن سے پردہ اٹھا دیا ہے یہ اور ان کے درباری جتنے مرضی جھوٹ بو ل لیں قوم کو گمراہ نہیں کر سکتے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ(ن) لیگ ملک میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے ، انتشار لیگ سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کو گالیاں دینا بند کرے اور قوم کو لوٹی ہوئی دولت کا حساب دیں۔

مزید : لاہور