’میں حاملہ تھی اور ایک دن اچانک میرے ماتھے پر یہ نشان نمودار ہوگیا، ڈاکٹر نے کہا حمل کے اثرات ہیں لیکن پھر چند دن بعد ہی اس کی حقیقت سامنے آئی تو میری پوری زندگی تباہ ہوگئی، کیونکہ یہ دراصل۔۔۔‘

’میں حاملہ تھی اور ایک دن اچانک میرے ماتھے پر یہ نشان نمودار ہوگیا، ڈاکٹر نے ...
’میں حاملہ تھی اور ایک دن اچانک میرے ماتھے پر یہ نشان نمودار ہوگیا، ڈاکٹر نے کہا حمل کے اثرات ہیں لیکن پھر چند دن بعد ہی اس کی حقیقت سامنے آئی تو میری پوری زندگی تباہ ہوگئی، کیونکہ یہ دراصل۔۔۔‘

  

نیویارک(نیوز ڈیسک) خواتین کے مخصوص ایام اور حمل کے دنوں میں جسم کے اندر ہارمونز کی غیر معمولی تبدیلیاں ہوتی ہیں جن کے اثرات جلد پر بھی نظر آ سکتے ہیں۔ امریکی خاتون بیتھنی گرینوے کو بھی حمل کے دوران جلد پر ایک دھبہ نظر آیا تو وہ سمجھیں کہ یہ ہارمونز کی گڑ بڑ کی علامت ہے لیکن کچھ عرصہ بعد پتا چلا کہ یہ جلد کا انتہائی خطرناک کینسر تھا۔

20 سال تک مسلسل کوشش کے بعد خاتون بالآخر 60 برس کی عمر میں بچے کی ماں بن گئی لیکن پھر شوہر نے بچے کو دیکھتے ہی اسے طلاق دے دی، یہ کام کیوں کیا؟ وجہ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 39 سالہ بیتھنی، جن کا تعلق ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن سے ہے، اب خطرناک کینسر ’ڈیسمو پلاسٹک میلانوما‘ کو شکست دینے پر بے حد خوش ہیں لیکن وہ یہ بات کبھی نہیں بھول پائیں گی کہ موت انہیں چھو کر گزرگئی ہے۔ بیتھنی کہتی ہیں کہ اس معاملے کا آغاز ان کے ماتھے پر ایک گہرے رنگ کے دھبے سے ہوا۔ ان دنوں وہ اپنے دوسرے بچے کے ساتھ حاملہ تھیں۔ انہوں نے ڈاکٹر کو چیک کروایا مگر ڈاکٹر نے حمل کے اثرات قرار دے کر نظرانداز کردیا۔ کچھ عرصے بعد جب اس دھبے کی جگہ ایک مہاسہ بن گیا تو وہ دوبارہ ڈاکٹر کے پاس گئیں۔ اس بار تفصیلی معائنہ کیا گیا تو پتا چلا کہ یہ جلد کا خطرناک کینسر تھا جو تیزی سے پھیل رہا تھا۔ بیتھنی کی جان بچانے کے لئے کینسرزدہ خلیات کو آپریشن کرکے نکال دیا گیا مگران کے ماتھے پر ایک بڑا اور بدنما دھبہ باقی رہ گیا۔ آپریشن کے بعد بھی انہیں ایک عرصے تک انہیں کینسر کی ادویات کھانا پڑیں اور دیگر علاج بھی جاری رکھنا پڑا۔

بیتھنی کا کہنا ہے کہ وہ ابتدائی طور پر اپنی جلد میں ہونے والی تبدیلیوں کو حمل کے باعث ہارمونز کی تبدیلیوں کا نتیجہ سمجھتی رہیں لیکن بعد معلوم ہو کہ یہ ایک خطرناک کینسر تھا تو وہ بے حد خوفزدہ ہو گئی تھیں۔ وہ آج بھی اس بات پر پچھتاتی ہیں کہ انہوں نے پہلے ڈاکٹر کو دکھانے کے بعد کسی دوسرے ڈاکٹر کی رائے کیوں نہیں لی۔ انہوں نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں اپنی تصاویر شائع کی ہیں اور خواتین سے اپیل کی ہے کہ جلد میں کسی بھی قسم کی تبدیلی اور خصوصاً گہرے رنگ کے دھبے دیکھیں تو اس امکان کو کبھی بھی رد مت کریں کہ یہ کینسر بھی ہوسکتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس