عراقی شہر موصل میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی،5 جرمن شہریوں سمیت 20 دہشتگرد گرفتار

عراقی شہر موصل میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی،5 جرمن شہریوں سمیت 20 دہشتگرد ...
عراقی شہر موصل میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی،5 جرمن شہریوں سمیت 20 دہشتگرد گرفتار

  

بغداد(آئی این پی)عراقی شہر موصل میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی میں5 جرمن شہریوں سمیت 20 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

جامعہ محمدیہ کی جانب سے کوپن ہیگن میں قرآن واردوکی تربیت حاصل کرنے والی بچیوں کے لئے فٹ بال کھیلنے کی تربیت کا اہتمام

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی شہر موصل میں ایک کارروائی کے دوران کئی دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ انسداد دہشت گردی کے ذمے دار عراقی دستوں کی کمان نے بتایا کہ اسلامک سٹیٹ کے کم از کم20دہشت گرد پکڑے گئے ہیں، جن میں سے 5 جرمن شہری ہیں۔ ایک بیان میں مزید بتایا گیا کہ گرفتار شدگان میں روس، ترکی، کینیڈا اور چیچنیا کی خواتین کا ایک گروپ بھی شامل ہے۔ دوسری جانب برلن حکام کے بقول موصل میں گرفتار کیے جانے والے جرمن شہریوں کی شناخت کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔

مزید : بین الاقوامی