سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نوجوان لڑکی انتہائی مختصر لباس پہن کر عوامی مقام پر آگئی، شہریوں نے گرفتاری کا مطالبہ کردیا، لیکن دراصل یہ کون ہے؟ انتہائی حیران کن خبر آگئی

سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نوجوان لڑکی انتہائی مختصر لباس پہن کر ...
سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نوجوان لڑکی انتہائی مختصر لباس پہن کر عوامی مقام پر آگئی، شہریوں نے گرفتاری کا مطالبہ کردیا، لیکن دراصل یہ کون ہے؟ انتہائی حیران کن خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں کسی خاتون کے لئے پردے کے اہتمام کے بغیر گھر سے باہر نکلنے کا تصور نہیں پایا جاتا لیکن ایک باغی مزاج نوجوان لڑکی نے بے پردگی کی حد ہی کر دی، حجاب یا عبایہ تو دور کی بات اس نے پوری شلوار قمیض پہننے کی بھی زحمت نہ کی اور ایک عوامی مقام کی سیر کو نکل کھڑی ہوئی۔

سعودی عرب ،دلہااوردلہن شادی سے دوروزقبل حادثے میں جاں بحق
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق خلود نامی یہ لڑکی ایک ماڈل ہے، جس نے ویب سائٹ سنیپ چیٹ پر اپنی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ یوشیکر قصبے کے قلعے میں مختصر لباس پہن کر چہل قدمی کرتی نظر آتی ہے۔ ویڈیو میں اسے شارٹ سکرٹ اور نیکر پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔


مقامی اخبار اوکاز کے مطاق یہ ویڈیو سعودی حکام نے بھی دیکھی ہے اور ماڈل کی گرفتاری کے احکامات بھی جاری کردئیے گئے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق ویڈیو میں دکھائی دینے والا مقام دارالحکومت کے نواحی قصبے یوشیکر کا ایک قلعہ ہے جس کے اندر ماڈل قابل اعتراض لباس پہن کر چہل قدمی کرتی دکھائی دیتی ہے۔ یہ قلعہ نجد کے صحراءمیں واقع ہے اور اس کے اردگرد کئی قدامت پسند قبیلے آباد ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -